Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج میں 196پوائنٹس کی تیزی،32ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر ) اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس مزید196پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 46160 پر بند ہوا،58فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 32ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت سے 1.12فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغازمیں سرمایہ کار سینٹ الیکشن کے باعث محتاط نظر آئے ، بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں زبردست دلچسپی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی،کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس 63.24پوائنٹس کے اضافے سے 19299پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 130.59پوائنٹس بڑھ کر 31665پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا،مجموعی طور پر407کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 238کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،147میں کمی اور22 میں استحکام رہا ۔سرمایہ بڑھ کر82کھرب65ارب روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت499روپے کے اضافے سے 14499روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت145.50روپے کے اضافے سے 2085.50روپے ہوگئی جب کہ سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت20.69روپے کی کمی سے 999.98روپے اوراے کے ڈی کیپٹل کے حصص کی قیمت20.31روپے کی کمی سے 364.70 روپے ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.