Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کنگز کی زلمی پر چڑھائی، گلیڈی ایٹرز نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے ہرادیا۔بابراعظم اور محمد نبی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کنگز نے ہدف 3 گیند قبل حاصل کیا،محمد نبی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا گیا۔ بابراعظم نے ناقابل شکست 80رنز بنائے جبکہ محمد بنی 67 اورجو کلارک17 بناکر آؤٹ ہوئے ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے تیرویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ تھا۔ پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 189رنز کا ہدف دیا تھا،زلمی نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے ۔ روی بوپارہ58اور حیدرعلی 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ردر فورڈ46،کامران اکمل 21 اورٹام کیڈمور10رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ جواب میں بابراعظم اور محمد نبی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کنگز نے 19.3 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے ۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پہلی مرتبہ ٹوٹل کا دفاع ہوگیا، ایونٹ کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے ۔دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب نے 23 اور محمد نواز نے 20 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسز اور اعظم خان نے 17، 17 رنز بنائے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی ایک مرتبہ پھر کامیاب بولر رہے جنھوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔دیگر باؤلرز میں عمران طاہر 2 جبکہ محمد عمران اور سہیل خان ایک ایک وکٹ لے سکے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 154 رنز ہی بناسکی۔محمد رضوان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.