Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی دفتر خارجہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  : امریکی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ان کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کرنی چاہیے، جموں کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونی چا ہئیں۔ دونوں ممالک سے ایل او سی پر تناؤ کم کرنے پر زوردیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے پاکستان سے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.