Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا نے مزید 64 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1519 نئے مریض

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 76 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 519 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار 191، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 904، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957، اسلام آباد میں 44 ہزار 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.