Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک فوج کی ضرب حدید مشقیں جاری، فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  : پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ‘ضرب حدید’ جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کے دستے میدان جنگ کے ماحول میں مختلف ڈرلز اور پروسیجرز کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق  ضرب حدید  جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کی فارمیشنز مختلف ڈرلز میں شریک ہیں۔ کور لیول مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور افواج کے مختلف حصوں میں مطابقت لانا ہے، یہ مشقیں وسیع صحرا اور میدانی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس سخت موسمی ماحول میں دفاع و جوابی اقدامات کی ریہرسل کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے حقیقی جنگی ماحول میں اعلی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی دستوں نے نقل و حرکت، تدبیری لڑائی اور فائر پاور کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.