Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مالم جبہ میں سنو سائیکلنگ مقابلے، ماہر کھلاڑیوں نے برف پوش پہاڑوں پر خوب جوہر دکھائے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سوات  : مالم جبہ میں پہلی دفعہ سنو سائیکلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے، پتھریلے اور برف پوش پہاڑوں پر سائیکلنگ کے ماہر کھلاڑیوں نے خوب جوہر دکھائے۔

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں پہلی دفعہ سنو سائیکلنگ ریس کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی کے علاوہ ملک بھر سے سائیکلنگ کے شوقین افراد نے شرکت کی۔

سنو سائیکلنگ کیلئے برف پوش وادی میں چھ کلومیٹرکا طویل ٹریک مخصوص کیا گیا تھا جہاں سنو سائیکلنگ ریس میں شریک کھلاڑیوں نے کہیں پر برفیلی اور کہیں پتھریلے ٹریک پر اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

وادی مالم جبہ میں موجود جہاں سیاحوں نے قدرتی مناظر اور چیئر لفٹ کی سیر کی وہیں سنو سائیکلنگ کے مقابلوں، کلچرل میوزک اور علاقائی رقص سے بھی محظوظ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.