Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بگ بیش لیگ: حارث رؤف کی فیلڈنگ میں بھی دھوم ، ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اس بار پاکستانی کرکٹ شائقین کی دلچسپی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ متعدد پاکستانی کھلاڑی آسٹریلین فرنچائزوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے چرچے تھے جنہوں نے اپنے ہی بی بی ایل میچ کے پہلے ہی اوور میں ’ایڈیلییڈ سٹارائکرز‘ کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی اور ان کی ٹیم ’سڈنی تھنڈر‘ یہ میچ با آسانی جیت گئی تھی۔

بی بی ایل میں ’میلبرن سٹارز‘ اور ’میلبرن رینیگیڈز‘ کا میچ تھا جو کہ سٹارز پانچ وکٹوں سے ہار گئے۔ لیکن ہارنے والی ٹیم کے ایک کھلاڑی ابھی بھی سوشل میڈیا پر راج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور وہ ہیں پاکستان فاسٹ بولر حارث رؤف۔ انہوں نے باؤنڈری پر ایک ایسا کیچ پکڑا کہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایرون فنچ کو بھی یقین نہیں آیا کہ وہ آوٹ ہوگئے ہیں۔

حارث رؤف کے مداح انہیں ایک ناقابل یقین کیچ پکڑنے پر ’سپریم اتھیلیٹ‘ کا لقب دے رہے ہیں۔ اس کی علاوہ حارث رؤف نے میچ میں 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 1 وکٹ بھی حاصل کی۔ ان کی برق رفتار گیند پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افغانستان کے محمد نبی تھے۔

بی بی ایل کے آفیشل اکاؤنٹ نے پاکستانی بولر کے محمد نبی کو آؤٹ کرنے اور جشن منانے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا  ہمیں اس (جشن منانے کے اس طریقے) سے پیار ہے۔  حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں ایک چھکا بھی مارا اور جسے دیکھ کر شائقین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.