Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کی دوسری لہر مشکل وقت، پہلے کی طرح سرخرو ہوں گے: یاسمین راشد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی : وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر مشکل وقت، پہلے کی طرح سرخرو ہوں گے، ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کے رویوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، ادویات نہ ملنے کی شکایت پر سخت ایکشن ہوگا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج راولپنڈی میں 20 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں کورونا کی پہلی لہر میں 2536 کیس رپورٹ ہوئے تھے، حکومت نے ٹیسٹ کے ساتھ مریضوں کا علاج بھی کیا، 15 روز میں آر آئی یو بھی فعال ہو جائے گا، بجٹ دے دیا، ہماری کوشش ہے کورونا وبا سے نجات پائیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 40 ارب روپے حکومت پنجاب دواؤں پر خرچ کر رہی ہے، اگر ہسپتال سے باہر سے دوا منگوانے کی شکایت ملی تو ایکشن لیں گے، اسامیوں کا اشتہار دیا جائے گا اور پروسیجر کے مطابق بھرتی ہوگی، پبلک سروس کمیشن کے تحت لوگ سلیکٹ ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.