Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹیکس فراڈکے خلاف فوری کارروائی کی جائے ،وفاقی محتسب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا نے ایف بی آر کو ٹیکس فراڈ کے مرتکب افراد کے خلاف بلاتاخیر کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو مزید ہدایت کی ہے کہ جعلی رسیدوں کے معاملات نمٹاتے ہوئے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعات 21 اورA 37 اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے ۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے از خود نوٹس کے تحت ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنوں کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے دوران مشاہدہ میں آیا کہ جعلی سیلز ٹیکس انوائس جاری کرنے کیلئے فراڈ میں ملوث اداروں نے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن حاصل کی تاکہ دوسرے رجسٹرڈ افراد کو بوگس رقوم ریفنڈ ہوسکے اور اس کے علاوہ ٹیکس لائبلیٹی کو کم کیا جاسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.