Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس بحران شدید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ، ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کا شارٹ فال 15 کروڑ مکعب فیٹ سے بھی بڑھ گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن نے غیر بر آمدی صنعتوں کے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بند کردی جبکہ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو بھی مسلسل تین روز کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی امسال موسم سرما میں اپنی تاریخ کا بدترین گیس بحران دیکھا جارہا ہے ،شہر میں صنعتوں کے ساتھ گھریلو صارفین کو بھی گیس کے بدترین بحران کا سامنا ہے ،کراچی کے صنعتکاروں نے گیس کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتے ہوئے صدر مملکت اور وزیر اعظم تک سے رابطہ کرلیا ہے ، شہر کے صنعتی علاقے گیس کے بدترین بحران سے دوچار ہیں ، گھریلو صارفین بھی گیس کی عدم دستیابی پر فریاد کناں ہیں۔ ملیر ، کورنگی ، اورنگی ٹاؤن ، پی آئی بی کالونی ، لائنز ایریا،جٹ لائنز،اولڈ سٹی ایریا اور لانڈھی وغیرہ میں گیس کا شدید بحران ہے اور شام ہوتے ہی چولہوں سے گیس غائب ہوجاتی ہے ،روٹیوں کے حصول کیلئے تندوروں کے سامنے لوگوں کی قطاریں دکھائی دیتی ہیں،گیس بحران نے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان کردیا ہے اور شہر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایل پی جی کی رسد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔دوسری جانب سوئی سدرن کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدید لہر کے باعث گیس شارٹ فال150ایم ایم سی ایف سے بھی بڑھ گیا ہے ،گیس کی طلب و رسد میں فرق کے باعث کمپنی کو لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑرہی ہے ، اسی ضمن میں کراچی میں غیر بر آمدی صنعتوں کے کیپٹو پاور پلانٹس کو عارضی طور پر گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے ، ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کو معاہدے کے مطابق نومبر تا جنوری تین ماہ کیلئے گیس فراہم نہ کرنے کے مجاز ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.