Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پہلے گوہر تھا ،اب بنا گوہر نایاب ،ظفرکے بچپن کا خواب پورا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) آج سے 5سال 3ماہ قبل اکتوبر 2015میں بستر پر پڑے سوئے رہنے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کی ابتدا کا موقع ہاتھ سے گنوانے والے ظفرگوہر کا ٹیسٹ کرکٹر بننے کا بچپن کا خواب پورا ہوگیا یعنی وہ پہلے گوہرتھاتو اب گوہرنایاب ہوگیا۔2015میں یواے ای میں انگلینڈ کے کیخلاف ہوم سیریز میں کپتان مصباح الحق نے یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے پر نوجوان لیگ سپنر ظفر گوہر کو پاکستان سے طلب کیا ،پی سی بی نے ظفر گوہر کے یواے ای جانے کے انتظامات مکمل کئے ،ٹکٹ خریدا ،نوجوان نے سامان باندھ لیالیکن ہوایہ کہ وہ سوتا رہ گیا اور فلائٹ چلی گئی اورقومی ٹیم صرف ایک سپنر ذوالفقار بابر کے ساتھ میدان میں اتری جس پر مصباح الحق سخت خفا تھے ۔فلائٹ مس کرنے والے ظفر گوہر نے کچھ ہی دن بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کیریئر کا آغازتو کرلیا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنے کا انتظار گزشتہ روز مکمل ہوا جب یاسر شاہ نے اپنے ہاتھوں سے انہیں ٹیسٹ کیپ دے کراپنی جگہ نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اتارا۔ظفر گوہر نے اپنے ٹیسٹ میچ میں 34رنز کی اننگز کھیل کر بیٹنگ میں تواپنی افادیت ثابت کردی تاہم گیند کے جوہر دکھانے کا موقع ان کو آج ہی ملے گا ۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 25سالہ ظفر گوہر کاتعلق ایک غریب گھرانے سے ہے لیکن کڑی محنت نے اس کے بچپن کا خواب پورا کردیا ۔ظفر گوہر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں صبر ہے ، بہت زیادہ محنتی ہے ، اگر کبھی ٹیم میں جگہ نہ بنے تو ہمت نہیں ہارتا اور نہ مایوس ہوتاہے ۔ ڈریسنگ روم میں ہنس مکھ ہے اور ساتھی کھلاڑیوں کو ہر وقت ہنساتا رہتا ہے ۔ سابق کپتان راشد لطیف ظفرگوہر کی صلاحیتوں کے معترف دکھائی دیتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’پہلے گوہر تھا، بنا اب گوہرِ نایاب تو‘‘۔ظفر گوہر کاکہناہے کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا میرے بچپن کا خواب تھا، بہت پرجوش ہوں اورتمام تر توجہ اپنی کرکٹ پر مرکوز کررکھی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.