Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اظہر علی کیویز کیخلاف سنچری سے محرومی کے باوجود مطمئن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اظہر علی نے کیوی سرزمین پر سنچری سے محرومی کے باوجود اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سکور بورڈ پر بہتر مجموعہ حاصل کر لیا ہے اور امید ہے کہ شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،مشکل کنڈیشنز میں رنز بنانے سے اعتماد بڑھا ہے ۔گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس قسم کی وکٹ پر کھیلنے کا موقع ملا ،اس پر یہ مجموعہ برا نہیں ہے اور ٹاس ہارنے کے باوجود بہتر بیٹنگ کی۔ ایسی وکٹ پر بیٹسمین کو گیند پر بہت زیادہ توجہ مرکوز رکھنی پڑتی ہے اور اچھی لائن و لینتھ والی گیندوں کو کھیلنے سے خود کو روکنا ہوتا ہے ۔ ایک سوال پر اظہر علی نے بتایا کہ انہیں اندازہ تھا کہ ابتدائی دو ،تین گھنٹے وکٹ پر ٹھہرنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ پچ پر گھاس تھی ۔ محمد رضوان کے ساتھ جو پارٹنر شپ لگی ،اس سے ٹیم کو استحکام ملا۔ایسی پچ پر رنز بھی بنتے ہیں اور وکٹ بھی ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مثبت اپروچ کے ساتھ میدان میں اترے تھے کیونکہ میچ میں عمدہ کھیلنے کی ضرورت تھی اور ایسی پچ پر ایک اچھی گیند کھلاڑی کو پویلین بھیج دیتی ہے ۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ بہتر رن ریٹ کیساتھ سکور کیا اور توقع ہے کہ کھیل کے دوسرے روز بھی کھلاڑی شاندار پرفارم کرینگے ۔ اظہر علی نے کہا کہ کائیل جیمی سن طویل القامت باؤلر ہے اور انہیں دونوں طرف سوئنگ پر مہارت بھی ہے جس کی بدولت وہ بیٹسمینوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ کنڈیشنز باؤلرز کیلئے سازگار ہیں اور اچھی باؤلنگ کر کے میزبان ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ،کیوی سرزمین پر سنچری بنانے کی خواہش تھی تاہم ابھی ایک اننگز باقی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.