Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قاسم سلیمانی کی برسی،بغداد میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ،امریکا مردہ باد کے نعرے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بغداد :  اتوار کی صبح بغداد میں ایئر پورٹ کے قریب ہزاروں افرادنے جائے شہادت کا دورہ کیا اور فاتحہ خوانی کی،مظا ہرین نے جائے شہادت پر موم بتیاں جلائیں اور شہدا سے عقیدت کا اظہار کیا۔بغداد میں تحریرسکوائر پر ہزاروں افراد جمع ہوئے ،کالے لباس میں ملبوس مظاہرین نے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے ۔ عراقی مظاہرین نے وزیر اعظم مصطفی الخادمی کو امریکا کا ایجنٹ قراردیدیا۔ایرانی وزیر دفاع عامر حتامی نے کہاہے کہ امریکا نے قاسم سلیمانی کو ہلاک کرکے ایک سٹریٹجک غلطی کی ہے ۔ادھرایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے علاوہ کئی ممالک جن میں عراق، شام، لبنان، کویت، قطر، جرمنی، اردن اور برطانیہ شامل ہیں نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں کردار ادا کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.