لاہور( شوبز ڈیسک ) اداکارہ و میزبان نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تیسری بار شادی کرنے کی تصدیق کی ۔ایک تصویر میں نادیہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ سٹیج پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں تاہم نادیہ خان کے شوہر کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے خود کوئی تفصیلات شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ان کے شوہرایئرفورس پائلٹ ہیں۔ یادرہے نادیہ خان کے تین بچے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔
مشرق مزید