لاہور( شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ کاکہناہے کہ جب اُنہوں نے گلوکاری چھوڑی تھی تو اُس وقت اُنہیں لگا تھا کہ وہ فن کے بغیر مرجائیں گی۔انہوں نے اپنی 2تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ مصوری کرنے میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بھلائی اور دین کی خاطر شوبز چھوڑا تھا لہٰذا میں نے فن کے بغیر مرجانے کا خوف ماردیا ،مجھے یقین تھا کہ رب نے میرے لئے بہتر اور بڑے منصوبے بنائے ہیں،آج میں مصوری کے اپنے فن کے ذریعے دُنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں اورفلاحی کام کررہی ہوں۔
مشرق مزید