Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا: فردوس عاشق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا، صوبہ بنانا تو دور یہ لوگ فنڈز بھی کھاگئے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ لوگ اپنے دور میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں کا لالی پاپ دیتے رہے، آج ان کے پیٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے مروڑ اٹھ رہے ہیں، عوام نے عام انتخابات میں ان چوروں، لیٹروں اور ڈاکوؤں کو ووٹ کی طاقت سے بھگایا، تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کا مان رکھا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل مقامی طور پر حل ہو رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے لوگ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے محبت کرتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے عملی اقدامات کر کے جنوبی پنجاب کی ٹھوس ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا اور الگ صوبہ بھی بنائے گی، کورونا، جنوبی پنجاب اور دیگر ایشوز پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.