Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت جھوٹے الزامات لگا کر ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہے: احسن اقبال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ حکومت پاکستان میں لطیفہ حکومت بن چکی، حکومت جھوٹے الزامات لگا کر ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتقامی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، شہباز شریف نے تمام اثاثے ظاہر کیے، حکومت شہباز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے لندن میں پاکستان کے 4 ارب روپے ڈبو دیئے، جتنی مالیت کے فلیٹ نہیں ہیں، اس سے زیادہ رقم خرچ کر دی گئی، نیب پر مقدمہ کون بنائے گا، پاکستان کے زرمبادلہ کا نقصان کون پورا کریگا ؟۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مچھ میں کان کنوں کو قتل کیا، وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں دہشتگردی ہونیوالی ہے، قوم تیار رہے، حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی، آپ کس مرض کی دوا ہیں ؟ حکومت کا کام ہے دہشتگردی روکے، شیخ رشید کو ملکی سیکیورٹی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے سے لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی، نااہل حکومت کو گھر بھیجنا 22 کروڑ عوام کی ضرورت ہے، یہ حکومت پاکستان میں لطیفہ حکومت بن چکی، حکومت جھوٹے الزامات لگا کر ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.