Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 597 پوائنٹس کا اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ٹریڈنگ کے دوران 597 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 597 پوائنٹس اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 45 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ کیلئے رواں سال کا پہلا کاروباری روز زبردست رہا جب تجارت کے دوران ایک موقع پر 1100 پوائنٹس سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار کے اختتام پر 679.42 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک سال سے زائد عرصہ کے بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 44434.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ٹریڈنگ میں 1.55 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 38 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار 227 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.