Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، پولیس کا وحشیانہ تشدد، کئی مظاہرین زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی :  بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے، ظالم بھارتی پولیس نے دلی جانے والوں پر وحشیانہ تشدد کرکے کئی مظاہرین زخمی کر دیئے، کسان رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گے تو 26 جنوری کو بھارت کے یوم ِجمہوریہ پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔

26 نومبر سے جاری بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آ گئی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان بارڈر پر مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے۔ بھارتی پولیس نے دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کرتے کسانوں پرگولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ضلع ریواڑی میں نہتے کاشتکاروں پر شیلنگ کی گئی، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی توپ بھی چلائی گئی، کارروائی میں متعدد کسان زخمی ہو گئے۔

مشرقی پنجاب کے شہر سنگرور میں بی جے پی لیڈر کو جعلی کاشتکاروں کے ساتھ میٹنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، کسان رکاوٹیں ہٹا کر ٹریکٹر ٹرالی سرکاری دفتر تک لے گئے، بی جے پی لیڈر کو جان چھڑا کر جانا پڑا۔

کسان رہنماؤں کے مودی سرکار کے ساتھ مذاکرات کے چھے دور ناکام ہو چکے ہیں، مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم ِ جمہوریہ پر ٹریکٹر ٹرالیوں کی ریلیاں نکالیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.