Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

‘خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے’

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی بہتری کی سمت یہ حکومت کا اہم قدم ہے۔

واضح  رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اس سے قبل شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے دیئے جاتے رہے ہیں، اس مقصد کیلئے144 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.