Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ‘ نان بائیوں کا روٹی 30 روپے میں ہی بیچنے کا اعلان، ہڑتال ختم کردی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(اے این این) نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے 12 روز سے جاری ہڑتال آج سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شہر بھر میں بند تندور کھل گئے ہیں۔اس حوالے سے صدر نانبائی ایسوسی ایشن رضا خلجی کا کہنا ہے کہ حکومت کا 250 گرام روٹی کا 20 روپے کا ریٹ منظور نہیں ہے، 300 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روٹی کے حکومتی ریٹ کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔خیال رہے کہ کوئٹہ میں نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ 12 روز ہرتال جاری تھی جب کہ انہوں نے حکومتی رویے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے باہر دھرنے کا بھی اعلان کر رکھا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.