Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جاپان کراٹے چمپئن شپ کاظم شاہ کراٹے اکیڈمی نے جیت لی 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر) کوئٹہ ڈسٹرکٹ جے کے اے کراٹے چمپئن شپ سید کاظم شاہ کراٹے اکیڈمی نے جیت لی ۔ پاکستان کراٹے اکیڈمی نے دوسری اور فدا شوتوکان کراٹے اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ ڈسٹرکٹ جے کے اے کراٹے چمپئن شپ تاجئی خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی ۔جس کا افتتاح امریکا سے آئے ہوئے کراٹے ماسٹر نورالامین نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے کیونکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہی ہسپتال ویران ہو سکتے ہیں لہٰذا حکومت کھیل وکھلاڑی کی سر پرستی کے عمل کو یقینی بنائے۔کوئٹہ ڈسٹرکٹ جے کے اے کراٹے چمپئن شپ میں 150 سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے حصہ لیا۔ چمپئن شپ میں بوائز اینڈ گرلز کے 15 ایونٹس میں کاتا اور کمیتے کے مقابلے منعقد ہوئے جس میںینگ کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل سے مہمانوں سمیت شائقین سے خوب داد حاصل کی ۔چمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز حکومت بلوچستان حاجی اعجاز علی اور صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کے پرائیویٹ سیکرٹری ناظر حسین نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔اس موقع پر کیوکشن کراٹے کے چیف شہیان عمر خان ،پاکستان توائی فیڈریشن کے صدر ظاہر حسین سروری ،بلوچستان پولیس کے انسپکٹر محمد مہدی،لوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسر اصغر حسین اور لعل محمد ترین، میجر ریٹائرڈ جاوید انور آغا سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے۔جونیئر انفرادی کاتا بوائز کے مقابلوں میں معراج حسین نے گولڈ میڈل ،آیان حیدر نے سلور اور محمد قاسم نے براﺅنز میڈلز حاصل کئے۔سینئر انفرادی کاتا مقابلوں میں شہرام حسین گولڈ ، نویان باطر سلور اور مقسیط علی براﺅنز میڈلز جیتنے میں سرخرو ہوئے۔ 7 سال کے مقابلوں میں کہیان سونے کا تمغہ ،افتخار حسین چاندی اور علی رضا کانسی کا تمغہ اپنے سینے پر سجانے میں کامیاب ہوئے۔8 سال کے مقابلوں میں کامران نے گولڈ ،محمد شایان نے سلور اور حجرت نے براﺅنز میڈلز جیتا۔10 سال کے مقابلوں میں سید افتخار حسین گولڈ ، مزمل خان سلور اور سفیر مہدی براﺅنز میڈلز اپنے نام کئے۔12 سال کے مقابلوں میں حامد سونے ،ہدایت اللہ چاندی اور افتخار کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔14سال کے مقابلوں میں محمود علی نے گولڈ،ذرولی نے سلور اور عادل خان نے براﺅنز میڈلز حاصل کئے۔16 سال کے مقابلوں میں محمد ہادی گولڈ، شہرام حسین سلور اور اور احسان اللہ براﺅنز میڈلز کے حقدار ٹھہرے۔18 سال کے مقابلوں میں محمد عمر نے سونے کا تمغہ جیتا۔قاسم نے چاندی اور نویان باطر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔20 سال کے مقابلوں میں یاسر خان گولڈ ،افتخار احمد نے سلور اور ابرار حسین نے براﺅنز میڈلز جیتے۔22 سال سے زائد عمر کے مقابلوں میں فرحان خان نے سونے کا تمغہ اپنے سینے کی زینت بنایا۔قدرت اللہ نے چاندی اور نسیم خان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔گرلز ایونٹ میں 10 سال کے مقابلوں میں خدیجہ نے گولڈ میڈل جیتا۔نازنین نے سلور اور فرشتہ نے براﺅنز اپنے نام کیا۔12 سال کے مقابلوں میں معصومہ سونے ،نائیدہ بتول چاندی اور شمسیہ کانسی کا تمغہ جیتنے میںسرخروہوئیں۔14 سال کے مقابلوں میں یاسمین گولڈ ،شکیلہ سلور اور سکینہ بتول براﺅنز میڈلز اپنے نام کئے۔انفرادی کاتا میں معصومہ نے گولڈ میڈل جیتا۔رومیشہ نے سلور اور فرشتہ نے براﺅنز میڈلز جیتے۔کوئٹہ ڈسٹرکٹ جے کے اے کراٹے چمپئن شپ میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض سینسی حسین علی چنگیزی ،سینسی عبداللہ چنگیزی،سینسی نورالامین ،فدا محمد دمڑ،محمد اسماعیل درانی،بختیار احمد،جاوید لانگو،سید کاظم علی،بس بی بی،اصغر حسین،سید مبشر حسین،صدام ترین،عبد المتین کاکڑ اور خادم حسین نے سر انجام دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.