Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں روزانہ لاشیں گرتی اور اٹھتی ہیں : ثناءبلوچ 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں روزانہ لاشیں گرتی اور اٹھتی ہیں بلوچستان میں منصوبہ بندی کا فقدان، اسلام آباد کی عدم توجہی کے باعث سڑکوں و اسپتالوں میں انسان جانوروں کی طرح زندگی و موت سے جنگ لڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اگر ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا۔ ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں روزانہ لاشیں گرتی اور اٹھتی ہیں – وسائل سے مالامال اس صوبہ میں منصوبہ بندی کا فقدان، اسلام آباد کی عدم توجہی، ترقیاتی منصوبوں میں ترجیحات کے فقدان کے باعث – سڑکوں و اسپتالوں میں انسان جانوروں کی طرح زندگی و موت سے جنگ لڑتے ہوہے نظر آئیں گے۔ اگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو بلوچستان کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ اور صورتحال سنگین ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.