Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لیوئس ہمیلٹن نے اطالوی ٹریک پر بھی فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فارمولا ون ریسنگ کے ریکارڈ ہولڈر لیوئس ہمیلٹن نے اطالوی ٹریک پر بھی فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ معمولی فرق سے اپنے ہی ٹیم ممبر ویلٹیری بوٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اٹلی میں امیلیا گراں پری کے ٹائٹل میں فارمولا ون کے نامور ڈرائیور اِن ایکشن ہوئے۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی لگن، جیت کے جتن، کمال ڈرائیونگ، پھرتی اور مہارت کے رنگ نظر آئے۔

بے قابو کاروں کی ٹکریں، ڈی ٹریک ہوتی گاڑیوں اور کریو کی قلابازی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ایف ون ریسنگ کے ریکارڈ ہولڈر لیوئس ہمیلٹن نے ایک اور فتح سمیٹتے ہوئے کامیابیوں کی تعداد 93 کر لی۔

پانچ اعشاریہ سات آٹھ تین سیکنڈ کے معمولی فرق سے ہمیلٹن کے ہی ٹیم میٹ ویلٹیری بوٹس دوسرے نمبر پر رہے۔ جاندار ریس مقابلے سے ڈرائیور ہی نہیں مختصر تماشائی بھی خوب محظوظ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.