Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت سے متعلق جو بات کی بلکل ٹھیک کی، ایاز صادق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

رہنما (ن) لیگ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو کہنا تھا کہہ دیا اور پھر اس کی وضاحت بھی کردی، میں نے حکومت کی جو بات کی وہ ٹھیک کی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن) لیگ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2 بار الیکشن ہارے ہیں لہذا اب وہ ذاتیات پر اترآئے ہیں، میرے ساتھ ذاتی عناد کی وجہ سے حکومت نے لاہور میں مودی اور بھارت کے جھنڈے کی تصاویر لگائی، میں 2002  سے منتخب ہوتا آیا ہوں اگر آپ کو بار بار غدار کہا جائے گا تو آپ کیا کریں گے، کبھی آپ کو غدار اور کبھی مودی کا یار کہتے ہیں کیا اس سے آپ کا دل نہیں دکھے گا۔

ایاز صادق نے کہا کہ میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا اور پھر اس کی وضاحت بھی کردی، میں نے حکومت کی جو بات کی وہ ٹھیک کی، فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلوں تو ملکی مفاد میں نہیں لہذا وہ بات کریں جس میں مفاد ہے، وہ نہ کریں جس سے کوئی اوربات ہوجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.