Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیل دینے سے انکار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے ایک شہری کی طرف سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیل حاصل کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن کا فیصلہ انفارمیشن کمشنر زاہد عبداللّٰہ نے لکھا ہے۔

کمیشن نے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی جا سکتیں، ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے اثاثوں کی معلومات بھی نہیں دی جا سکتیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے ریجنل ڈی جیز کے اثاثوں کی معلومات بھی نہیں دی جا سکتیں۔

کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب افسران اور اہلِ خانہ کے اثاثے عام کرنے سے ان کی پرائیویسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، نیب افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے اثاثوں کی نجی معلومات مفادِ عامہ میں نہیں۔

کمیشن نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ نیب اپنےافسران کے خلاف تمام تحقیقاتی رپورٹس 28 نومبر تک عام کرے۔

شہری رانا اسد اللّٰہ نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین نیب کے اثاثوں کی معلومات کے لیے درخواست دی تھی۔

درخواست میں نیب افسران اور اہلِ خانہ کے نیب تعیناتی سے پہلے اور بعد کے اثاثے بتائے جانے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیب کی طرف سے معلومات نہ دینے پر پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.