Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا، رانا ثنا اللہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 13دسمبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ مینار پاکستان پر ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 13 دسمبر کو پی ڈی ایم جلسہ مینار پاکستان پر ہوگا، پرویز ملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جس میں پارٹی عہدیداروں اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ پی ڈی ایم کا 13دسمبر کا جلسہ لاہور کی تاریخ میں بے مثال اور فیصلہ کن ہوگا، یہ جلسہ موجودہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا، 13 دسمبر کو ثابت ہوگا کہ لاہور جاگ اٹھا ہے، اس کے بعد پورا پاکستان جاگے گا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں استغاثہ نے عمران خان کو غلط بری کروایا، استغاثہ سے پوچھا جائے 6 سال عوام کا وقت کیوں ضائع کیاگیا؟، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں، ایک طرف عمران خان بریت اور دوسری طرف 120 نئی عدالتوں کی بات ہورہی ہے،خصوصی عدالتوں کے ججز کا تقرر حکومت اور وزارت قانون کرتی ہے، اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا تو جمہوریت کیسے بڑھے گی؟چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں۔

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر اداروں کو متنازع بنارہا ہے، نیب کو کس نے متنازع بنایا؟ کون چیئرمین نیب کو بلیک میل کررہا ہے؟ میری ضمانت دینے پر جج کو واٹس ایپ پر تبدیل کردیا گیا،  واٹس ایپ پر جج کے تبادلے کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟کیا ملک میں یہ انصاف ہورہا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کا اتحاد (پی ڈی ایم) گوجرانوالہ ، کراچی اور کوئٹہ میں جلسے کرچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.