Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب میں 50 کروڑ روپے کے رحمت اللعالمین وظائف کا اجرا کریں گے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں 50 کروڑ روپے مالیت کے رحمت اللعالمین وظائف کا اجرا کریں گے، بین الاقوامی مشائخ کانفرنس بھی منعقد کرائی جائے گی، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذموم حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نبی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں، مغرب اس بات کو سمجھ لے مسلمان نبیؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، دنیا بھر میں نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ حرکتیں بند کی جائیں، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا فرانس میں دل آزاری کرنے والے خاکے دکھائے گئے، گستاخانہ خاکے آزادی اظہار کے نام پر دل آزاری کی کوشش ہے، ربیع الاول میں سرکاری سطح پرتقریبات ہوں گی، ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین منایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.