Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی آنے لگی،سونا1100روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(بزنس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے ،ادھر فی تولہ سونا 1100روپے مہنگا ہو گیا۔پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے کی کمی سے 160.20روپے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے 160.10روپے پرآگیا ،اسی طرح یورو50پیسے گھٹ کر 186.50روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1.50روپے کم ہو کر 206.50روپے کا ہو گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ ترسیلات زر کی زبردست آمد، جی 20 کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف اور بیرونی ادائیگیوں کانہ ہونا ہے ۔ماہرین نے ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ کا امکان ظاہر کیا ہے ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونادس ڈالر کے اضافے سے 1889ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا1100روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 200 اور دس گرام 943 روپے کے اضافے سے 97 ہزار 51 روپے پر جاپہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.