Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج 775پوائنٹس گرگئی،144ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدیدمندی رہی۔ 100 انڈیکس مزید775پوائنٹس کی کمی سے 39112پوائنٹس پر بند ہوا۔74فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کوایک کھرب 44ارب سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ کاروباری حجم بھی 40فیصدکم رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث مندی چھاگئی، کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 346ائنٹس کی کمی سے 16403پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 619پوائنٹس کی کمی سے 27566پوائنٹس پربند ہوا،مجموعی طور پر396کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 87کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 294میں کمی اور15میں استحکام رہا۔مجموعی سرمایہ گھٹ کر72کھرب55ارب روپے رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.