Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل انڈر19ون ڈے ایونٹ:سندھ ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (اسپورٹس رپورٹر)  نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سندھ کی ٹیم ناردرن ریجن کو 53 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہی جس کیلئے عالیان محمود مرد میدان قرار پائے ۔قذافی اسٹیڈیم میں ناردرن ریجن نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالی تو سندھ نے ابتدائی تین وکٹیں 62 رنز پر گنوانے کے بعد رضوان محمود 53 اور غازی غوری 62 کے سہارے استحکام حاصل کیا جبکہ کاشف علی نے بھی 38 رنز بنا کر مجموعی اسکور آٹھ وکٹوں پر 242 رنز تک پہنچا دیا۔فیضان سلیم اور مبصر خان نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ناردرن ریجن نے جواب میں محمد شعیب خان کے 71 اور عبدالفصیح کے 70 رنز کی بدولت ایک وکٹ پر 151رنز بنا لئے تھے مگر اس کے بعد مرد میدان عالیان محمود کی چار جبکہ ذیشان ضمیر،طلحہٰ احسن اور عدیل میو کی دو،دو وکٹوں نے 38 رنز کے فرق سے آخری نو وکٹیں گرا کر پوری ٹیم 189رنز پر سمیٹ دی۔ناردرن ریجن کے مبصر خان پلیئر آف دی سیریز،عبدالفصیح بہترین بیٹسمین،سدرن پنجاب کے فیصل اکرم بہترین بالر اور خیبر پختونخوا کے سلمان خان بہترین وکٹ کیپر قرار پائے ۔واضح رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سلیم جعفر نے میچ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.