Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آسٹریا: یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ویانا:   آسٹریا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

آسٹریا کا دارالحکومت گولیوں سے گونج اٹھا، ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، حکام نے فوج طلب کر لی۔ حکومت نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، رائفلوں سے لیس متعدد مسلح افراد نے چھ مقامات پر حملہ کیا۔

آسٹریا کے چانسلر نے حملے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے حملہ آور کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے، ویانا کے میئر کے مطابق ایک شہری کی ہلاکت فائرنگ کے مقام کے قریب ہوئی اور ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہو گئیں۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.