Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تیسرا ون ڈے، زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی:   پاکستان اور زمبابوے کے مابین آج تیسرا اور آخری ون ڈے کھیلا جا رہا ہے، ٹاس کی جیت مہمان ٹیم کے حصے میں آئی جس کے بعد زیمبینز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ سج گیا، قومی ٹیم 4 تبدیلیوں کے ساتھ اِن ایکشن ہو رہی ہے، عابد علی، عماد وسیم، وہاب ریاض اور فخر زمان کی جگہ ظفر گوہر، عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ اور محمد حسنین کو ٹیم میں نمائندگی دی گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں بھرپور پرفارمنس دکھانے کیلئے میدان میں اتری ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم نے مسلسل فتوحات کے بعد سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے، اپنی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ کے کم بیک کو وائٹ واش سے یادگار بنانے، آئی سی سی رینکنگ میں ریٹنگ پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے پرجوش کپتان بابر اعظم کا مرد میدان افتخار احمد سمیت کھلاڑیوں پر مان بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب مہمان زیمبین کی بھی جیت پر نظریں ہیں، ون ڈے سیریز کا اختتام کامیابی پر کرنے کے دعوے سے کرکٹ دیوانوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.