Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آزاد کشمیر کے عوام مہنگائی سے پریشان، افسران صرف نرخنامے جاری کرنے تک محدود

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظفرآباد:   آزادکشمیر میں مہنگائی کے طوفان سے خریدار پریشان ہیں تو پرائس کنٹرول کمیٹیاں بڑھتی قیمتوں اور خود ساختہ مہنگائی سے انجان دفاتر میں بیٹھے بس نرخنامے جاری کرنے تک ہی محدود ہیں۔

مظفرآباد میں سبزیوں کی قیمتیں ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، خریدار کمر توڑ مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کے بجائے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی محض ریٹ لسٹ جاری کرنے تک ہی محدود ہیں تو رہی سہی کسر خود ساختہ مہنگائی نے نکال رکھی ہے۔

جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے برخلاف ٹماٹر 200 سے 210، آلو اور پیاز 90 روپے سے 100 روپے کلو جبکہ کڑم پالک 50 روپے گڈی فروخت کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.