Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نہ تو کسی کو این آر او دیں گے نہ کسی کی احتجاجی دھمکیوں میں آئیں گے ،سردار یارمحمد رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن)پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ نہ تو کسی کو این آر او دیں گے نہ کسی کی احتجاجی دھمکیوں میں آئیں گے ، پی ڈی ایم کے نام پر ہونے والے تماشے سے بلوچستان اور بالخصوص پاکستان کی عوام بخوبی واقف ہے بلوچستان میں ھونے والے پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ھوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور ملک لوٹنے والے افراد اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے احتجاج ، جلسوں اور دھرنوں کی دھمکیاں دے رہے ہیںجس وقت ملک کو بے دردی سے لوٹا جارہا تھا اس وقت یہ تمام جماعتیں کہاں تھی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت اپنے پانچ سال پورے کریں گی بلوچستان کو ماضی میں جس بے دردی سے لوٹا گیا ان کی مثال نہیں ملتی ، ریکوڈک اور سیندک جیسے بڑے پروجیکٹس کو ماضی میں کرپشن اور کمیشن کے خاطر نقصان پہنچایا گیا بلوچستان کی عوام باشعور ہے اور جانتی ہے کہ ایک دفعہ پھر اپنی کرپشن بچانے کے لئیے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تمام دولت لوٹنے والے اکھٹے ہورہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا ، نواز شریف اپنی نااہلی اور ناکامی اداروں پر ڈال کا بری الذمہ نہیں ہوسکتے انہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا ، نواز شریف اپنی سیاست بچانے کے لئے ملکی اداروں کو بدنام کررہے ہیںجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے وزیر اعظم سے ہونے والی حالیہ ملاقات میں بھی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں عوام کی خدمت کے بل بوتے پر اگلے الیکشن میں بھی بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.