آرمینیا نے نیگورنو-کاراباخ میں ایک ہفتے سےجاری جھڑپوں میں جانی نقصان کے بعد کہا ہے کہ روس سمیت دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ جنگ بندی پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق آرمینیا کا کہنا تھا کہ وہ روس، امریکا اور فرانس کے ساتھ نیگورنو-کاراباخ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کریں گے۔
آرمینیا کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘ہم پرامن انداز میں تنازع کا حل نکالنے کے لیے پرعزم ہیں’۔