Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف کی باتوں سے مستقبل میں پاکستان کو نقصان ہوگا: شہباز گل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی سیاسی خطرہ نہیں، لیگی قائد کی باتوں سے مستقبل میں پاکستان کو نقصان ہوگا، متنازعہ بیانات ملک دشمن اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کریں گے، یہ چاہئے ہیں کرپشن پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہ ہو۔

معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا عدالتوں نے نواز شریف کو مجرم ڈکلیئر کر رکھا ہے، لیگی قائد کے بھائی نے 4 ہفتے میں ان کی واپسی کی ضمانت لی تھی، انہوں نے خود ہی ضمانت کی درخواستیں واپس لیں، شریف فیملی نے پروپیگنڈا کیا کہ حکومت نے ان کی ضمانتیں منسوخ کرا دیں، (ن) لیگ آج سازشی جماعت بن گئی ہے، ان کے کچھ لوگوں نے چھوٹی موٹی چوریاں کیں، وہ غدار نہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا میرا مؤقف تھا نواز شریف کو تقریر کی اجازت نہ دی جائے، لیگی قائد کی چند تقاریر ملکی مفاد میں نہیں تھیں، 10 ماہ بعد پتہ چلے گا کہ ان تقریروں کا کیا نقصان ہوا، نواز شریف نے بھارت میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کیا، لیگی قائد کو سجن جندال سے ملاقات کا جواب دینا ہوگا، کیا پاکستان کا کوئی بزنس مین بھارت جا کر ان کے وزیراعظم سے مل سکتا ہے ؟ یہ ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتا ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کسی کو شک نہیں بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے، کوئی شک نہیں بھارت سرحدوں پر پاکستان کیخلاف سرگرم ہے، بھارت ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.