Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیول چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے الوداعی ملاقات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی:   پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیول چیف ظفر محمود نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے امیرالبحر ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کے شاندار کیریئر اور اس کے دوران بحری دفاع اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.