Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج، عہدیداروں کا حتمی اعلان متوقع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، جس میں عہدیداروں کا حتمی اعلان متوقع ہے۔

ویڈیو لنک اجلاس میں پی ڈی ایم سربراہان تنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کریں گے، اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہونگے، آصف زرداری کراچی، بلاول بھٹو دبئی سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہونگے جبکہ مولانا فضل الرحمان مظفر آباد سے وڈیو لنک پر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دیگر جماعتوں کے سربراہان بھی ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے، حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے پی ڈی ایم کےتنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کی جائے گی، پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک کے اجتماعات کو کامیاب بنانے پر بھی مشاورت ہوگی، پارلیمنٹ کے اندر حکومت مخالف حکمت عملی کا طریقہ کار بھی وضح کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی سربراہی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، تمام فیصلے آج کے سربراہی اجلاس میں مشاورت سے کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی عدم دستیابی پر موخر کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.