Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹا ک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مایوس کن اختتام،110ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  اسٹا ک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مایوس کن اختتام ہوا، 100 انڈیکس 606پوائنٹس کی کمی سے 40070 پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 110ارب روپے کا خسارہ ہوا جب کہ 76فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ایک موقع پر 100 انڈیکس 40800 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا،بعدازاں منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کیساتھ سرمائے کے انخلاء کے نتیجے میں انڈیکس 39900 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا ،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس 279پوائنٹس کی کمی سے 16979پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 28993پوائنٹس سے گھٹ کر 28574 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر 398کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 86 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،302میں کمی اور 10میں استحکام رہا ، سرمایہ 75 کھرب 38 ارب رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.