Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویمنز ون ڈے ،ٹی ٹونٹی رینکنگ،آسٹریلیا سر فہرست

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی :  آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی۔ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا دونوں فارمیٹ میں ٹاپ پر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے ۔ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا سرفہرست ہے جب کہ بھارت کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے ، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے اور بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر جاچکی ہے ،پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.