Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ:شاہین کے سامنے بلوچستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور،ملتان  (سپورٹس رپورٹرز)   ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پانچویں میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو7وکٹو ں سے ہرا دیا۔خیبرپختونخوا نے 153 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ خیبرپختونخوا کے اوپنرز محمد رضوان اور فخر زمان نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم بائیں ہاتھ کے اوپنر5 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ حفیظ میچ میں نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔کپتان محمد رضوان نے 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مڈل آرڈر بیٹسمین عمران بٹ کے علاوہ ان کا کوئی بھی بیٹسمین شاہین شاہ آفریدی کی تیزرفتار باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ بلوچستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز ہی بناسکی۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر خوش ہیں۔ دوسرے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو7وکٹو ں سے شکست دے دی میچ کی خاصل بات شرجیل اور خرم منظور کی بلے بازی تھی دونوں نے سنٹرل کے باؤلرز کی جم کر دھنائی کی ،دونوں نے 134رنز کی پارٹنرشپ کی شرجیل 77 رنزپر احسان عادل کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ خرم کو نسیم شاہ نے بولڈ کیا،انہوں نے 50 رنز بنائے ،اعظم خان 13 رنزبناکر احسان کاشکاربنے ،اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بناسکی،اس کی ابتدائی دو وکٹیں جلدگر گئیں ،عبداللہ18رنز پراصغر کاشکاربنے ،ان کے بعدآنے والے سعد نسیم بھی 14رنزجوڑ کر سہیل خان کاشکار بن گئے ،عابد علی کی اننگز کاخاتمہ بھی سہیل خان نے کیا،انہوں نے 58رنز بنائے ، قاسم 21 رنز بناکر انور علی کووکٹ دے بیٹھے جبکہ عثمان قادر 20رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،سہیل خان نے تین اور اصغر نے دوکھلاڑیوں آوٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.