Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام دنیا میں بحران سے دوچار ہے فرانسیسی صدر بھی اسلامو فو بیا میں مبتلا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیرس  :  فرانس جیسے سیکولر ملک میں مسلم انتہا پسندوں کی طرف سے ایک ‘‘متوازی معاشرہ’’قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمعہ کو پیرس کے مغربی نواح میں ایک اہم خطاب میں انہوں نے کہا کہ فرانس میں بیرونی مداخلت سے پاک ‘روشن خیال اسلام’کی بہت گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ فرانس کے گلی محلوں میں انتہاپسندی روکنے کے لیے حکومت ایک نیا قانون لا رہی ہے ۔ جس سے مقامی سطح پر مذہبی اور سماجی تنظیموں کے مالی معاملات کی بہتر نگرانی کی جائے گی، انتہا پسندی پھیلانے والے نجی مدارس کے خلاف کارروائی ہوگی اور مذہب کے نام پر بچیوں اور خواتین پر پابندیاں لگانے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ فرانسیسی صدر کے مطابق نئے اقدامات کے تحت پبلک سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو اب نجی شعبے میں بھی لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال سے تمام بچوں کے لیے ، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہوں، سکول جانا لازمی ہوگا۔ صدر کی طرف سے سخت موقف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پیرس میں 2015 کے حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.