Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ستمبر میں بھی مہنگائی بڑھ کر 9فیصد تک پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے سبب افراط زر کی شرح 9فیصد تک پہنچ گئی ہے جو اگست میں 8.2فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں نئے مالی سال کا آغاز 9.3 کی افراط زر کی شرح کے ساتھ ہوا تھا جس میں 8.2فیصد کے ساتھ اگست کے مہینے میں کمی دیکھی گئی البتہ کھانے پینے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ستمبر میں یہ دوبارہ بڑھ گئی۔

ستمبر میں گندم کی قیمت میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 5فیصد اور گندم کے آٹے کی قیمت میں 3.14فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح تقریباً تمام دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اسی طرح جمعہ کو ایک متعلقہ پیشرفت اس وقت دیکھی گئی جب حکومت نے روسی حکومت سے 1لاکھ 80ہزار ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دے دی۔

جولائی اور ستمبر کے درمیان اوسطاً کنزیومر پرائس انڈیکس گزشتہ سال کی 10.08فیصد سے کم ہو کر اس سال 8.84فیصد ہو گئی تھی لیکن مالی سال 2020 میں اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس 6.8فیصد سے بڑھ کر 10.74فیصد ہو گئی جو 12-2011 کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے جب مذکورہ دورانیے میں کنزیومر پرائس انڈیکس 11.01فیصد رہا تھا۔

گزشرے مہینوں میں اضافے کے بعد خوراک کی افراط زر ابھی تک دوہرے ہندسوں میں ہے، شہری علاقوں میں ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر اس میں 12.4فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر 3فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں قیمتوں میں متعلقہ شرح نمو سالانہ بنیاد پر 15.8فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 3.8فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.