Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کی آذربائیجان کیساتھ مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کی خبروں کی تردید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کی خبروں کی تردید کر دی۔ دفتر خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کی افواج کا مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کرنے کی خبریں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا آذربائیجان اور آرمینا کی جنگ میں پاک فوج کے لڑنے کی رپورٹس قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان کو ناگورنو کاراباخ میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

زاہد حفیظ نے مزید کہا آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے، خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے آرمینیا کو اپنی کارروائی روکنا ہوگی، پاکستان ناگورنو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، آذربائیجان کا موقف سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور قراردادوں کے مطابق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.