باکو: آذری دارالحکومت باکو میں رہائشیوں نے گھروں میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈوں سے بلڈنگ سجا دیں۔
تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کارا باخ‘ کے تنازع پر جنگ جاری ہے جس میں مسلم ممالک کی آذری فوج نے حریف ممالک کے پرخچے اُڑا رکھے ہیں۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی ایک عمارت کی تصویر سامنے آئی ہے جس پر پاکستان اور ترکی کے جھنڈے لگے نظر آ رہے ہیں۔