Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب میں آج کورونا کے 62 مریض رپورٹ ہوئے، ایک کا انتقال ہوا، وزیراعلیٰ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 62 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹےکے دوران پنجاب میں کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2253 ہے۔ جبکہ 92 ہزار 525 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 9 لاکھ 76 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہواہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.