Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جلد پاکستان آؤں گا :انگین آلتان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول تُرک اداکار انگین آلتان کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انگین آلتان نے پاکستانیوں کو سلام کیا اور پاکستان سے ملنے والے محبت اور ستائشی پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔انگین آلتان نے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔تُرک اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔‘خیال رہے کہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور نجی سوسائٹی میں قائم بلیو مسجد کے ریپلیکا کا افتتاح بھی کریں گے۔

دنیا بھر میں مقبول و معروف تُرک اداکار کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ جاری کردیا گیا ہے اور انگین رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.