Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب میں اشیاء کے نرخ کم ہیں، عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں اشیاء کے نرخ کم ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکنِ قومی اسمبلی رخسانہ نوید سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔رخسانہ نوید سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 برس عوامی خدمت سے عبارت ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مستقل سدباب کے لیے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنا رہے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہروں میں اربن فاریسٹ اسٹیشن لگانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میری ٹیم عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، ہمارا دامن صاف ہے۔سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.