Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیاچن پر بھارتی قبضے کی خبر دی تو سکتہ طاری ہوگیا، شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : خود نوشت میں معروف سیاستدان وزیر ریلوے شیخ رشید نے اقوام متحدہ سے خطاب کو تاریخ ساز واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ضیا دو ر میں پارلیمانی خارجہ کمیٹی میں شمولیت میرا پہلا تجربہ تھا۔ میں پہلا ایم این اے تھا جس نے اسمبلی میں سیاچن گلیشئر پر ہندوستان کے قبضے کی خبر دی تو سکتہ طاری ہو گیا ۔

اکثر ممبران کو یہ معلوم نہ تھا کہ سیاچن کہاں واقع ہے اور اگلے دن یہ پاکستان کا پہلا واقعہ تھا اتنی بڑی اہم خبر میرے حوالے سے دنیا میں گئی اور یہ عین اس روز کا واقعہ تھا اس لئے ایجنسیوں نے مجھے مشق زنی کیلئے مارک کر لیا۔ میں ان کے نشانے پر تھا اور انہی دنوں عجیب واقعہ پیش آیا کہ اقوام متحدہ کے اکتالیسویں اجلاس میں پارلیمانی وفد میں میرا نام تھا۔

اس کو کٹوانے کیلئے کافی لوگ متحرک تھے لیکن صاحبزادہ یعقوب نے میرا کیس اچھے انداز میں لڑا اور میں اقوام متحدہ کے وفد میں شریک ہو گیا۔ میں نے اقوام متحدہ کی مختلف کمیٹیوں میں شرکت کی اور اپنا قیام بھی اقوام متحدہ کے قریبی ہوٹل میں رکھا تاکہ ان کے طریقہ وار دات کو زیادہ سے زیادہ سمجھ سکوں ۔

یہاں وفد کے قیام کیلئے ایک ماہ سےبھی زائد کا عرصہ ہوتا ہے لیکن جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کا ایک ہی موقع تھا۔ پاکستانی مشن مجھے چانس نہیں دینا چاہتا تھا ، وہ یہ قرعہ صدیق کا نجو یا پرنس محی الدین یا سندھ کے ایک ایم این اے کے نام نکالنا چاہتے تھے ، لیکن میں ڈٹ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.